28 اگست 2016 - 12:58
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بم کا ایک دھماکہ بغداد کے جنوب مشرقی علاقے زعفرانیہ میں ہوا۔ اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ اس دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ بم کا ایک اور دھماکہ، بغداد کے مغربی علاقے المنصور میں حی الاسکان کے پاس ایک تجارتی مرکز میں ہوا۔ اس دھماکے میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرا‏ئع نے اعلان کیا ہے کہ دھماکے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169